36ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں عقیل خان، مدثر مرتضی،
محمد شعیب ، مزمل مرتضی نے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد کے ہارڈ کورٹس میں کھیلے گئے میچ میں سکس سیڈ مدثر مرتضیٰ نے فور سیڈ محمد عابد (واپڈا) کو سنسنی خیز مقابلے میں 5-7، 6-2 6-2 سے شکست دی ۔
ٹاپ سیڈ محمد شعیب نے یوسف خلیل کو 7-5 5-7 6-2 سے شکست دی۔ تھرڈ سیڈ مزمل مرتضیٰ کو آٹھویں سیڈ برکت اللہ کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔
انہوں نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے برکت اللہ کو 7-6(2) 6-4 سے شکست دی۔ سیکنڈ سیڈ عقیل خان نے احمد نیل قریشی کے خلاف آسانی سے اپنا مقابلہ 6-2 6-4 سے جیت لیا۔
چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل (کل) جمعہ کو عقیل خان اور مدثر مرتضیٰ اور دوسرا سیمی فائنل 6 جنوری ہفتہ کو محمد شعیب اور مزمل مرتضیٰ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
جونیئر 18 اور انڈر کیٹیگری 5 ویں سیڈ محمد حمزہ عاصم نے تھرڈ سیڈ ایم سالار خان کے ساتھ اپنے کوارٹر فائنل مقابلے کے دوران ایک بڑا اپ سیٹ کیا۔
ایم حمزہ عاصم تھرڈ سیڈ کو 6-2، 6-3 سے باہر کرنے میں کامیاب رہے۔ ٹاپ سیڈ حامد اسرار، سیکنڈ سیڈ حمزہ رومان اور فورتھ سیڈ احمد نیل قریشی نے آرام سے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔