والی بال انٹر ریجنل چیمپئن شپ ، ٹیمیں بنانے والے کوچز نظر انداز ، افسران آفیشل بن گئے
مسرت اللہ جان
پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری والی بال انٹر ریجنل چیمپئن شپ کے سات مختلف ریجنز کی ٹیموں کے آفیشل کے طور پر سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے متعلقہ ریجن کے اہلکاروں نے اپنے نام ڈال دئیے ہیں
تاکہ اگر آفیشل کو ٹی اے ڈی ملے تو انہیں بھی ملے حالانکہ ان ٹیموں کے انتخاب میں ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے والی بال کے کوچز نے بڑا کام کیا ہے تاہم اان ٹیموں کو بنانے والے افراد کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا
ٹورنامنٹ کے آغاز پر اب متعلقہ ڈویژن کے سرکاری ملازمین جنہیں تنخواہیں بھی ملتی ہیں نے اپنے آپ کو آفیشل کی فہرست میں ڈال دیا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر دوسرے ادارے سے ملنے والے ٹی اے ڈی اے میں انہیں حصہ مل سکے.
واضح رہے کہ سات ڈویژن میں واقع کمپلیکس میں والی بال کے اپنے ایسوسی ایشنز و ڈیلی ویجز کی بنیاد پر کام کرنے والے کمپلیکس کے والی بال کوچز بھی ہیں لیکن وہ مکمل طور پر نظر انداز ہیں.