اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ ؛ زون پانچ وائٹس اور زون ایک وائٹس کی کامیابی

اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کر کٹ ٹورنامنٹ۔زون پانچ وائٹس اور زون ایک وائٹس کی کامیابی۔
محمد عماد پراچہ کی شاندار بولنگ۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام اور اے ایس نیچرل اسٹون کے تعاون سے منعقد کر دہ اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-19 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔

لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون پانچ وائٹس نے زون ایک گرین کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔زون ایک گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز بنائے۔محمد کامران نے 28، حمزہ عالم نے 20 رنز بنائے

محمد عماد پراچہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9 رنز دیکر 5 اور حازک قریشی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون پانچ وائٹس نے دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 101 رنز بنا لئے۔یاسر رزاق نے 22 چوکوں ایک کی مدد سے 69 رنز بنائے۔

ینگ فائٹر گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون ایک وائٹس نے زون چار گرین کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون چار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 97 رنز بنائے سالہ خان 24، حسن فاروق نے 22 اور عون عباس نے 20۔ رنز بنائے۔

ھادی صدیقی ،روشن علوی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنا لئے۔۔داور ملک نے 11 چوکوں دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 92 اور اویس کامران 60 رنز بنا لئے۔شر جیل ریا ض نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

تعارف: News Editor