شہداءاے پی ایس کے نام سے منسوب تن سازی کے مقابلوں کے نتائج
مسرت اللہ جان
پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے مقابلوں میں پچپن کلوگرام کے مقابلوں میں بنوں نے نعیم سنگین نے پہلی ، پشاور کے حمزہ نے دوسری جبکہ کوہاٹ کے طاہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی
اسی طرح ساٹھ کلوگرام کے تن سازی کے مقابلوں میں پشاور کے اسماعیل نے پہلی پشاورکے الیاس نے دوسری اور مردان کے ہارون نے تیسری پوزیشن حاصل کی پینسٹھ کلوگرام کے مقابلوں میں پشاور کے زین العابدین نے پہلی ،
چارسدہ کے اختر علی نے دوسری کوہاٹ کے محمد واجد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ستر کلوگرام کے چوتھے کلاس کے تن سازی کے مقابلوں میں مردان کے فرحان نے پہلی ،
پشاور کے انعام نے دوسری صوابی کے موسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح پانچویں کیٹگری پچھتر کلوگرام کے مقابلوں میں پشاور کے ضیاءنے پہلی ، پشاور ہی کے شاہ زیب نے دوسری اور پشاور سے تعلق رکھنے والے تن سازعبدالرحیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی
چھٹی کلاس اسی کلوگرام نے تن سازی کے مقابلوں میں صوابی کے شہزاد نے پہلی پشاور کے جمیل خان نے دوسری اوراحسان اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی پچاسی کلوگرام کے مقابلوں میں پشاور کے افنان نے پہلی پشاور کے خان محمد نے دوسری اورپشاور کے وحید خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی
ا ن مقابلوں میں سپیشل کھلاڑی نے بھی تن سازی کا مظاہرہ کیا مسٹر فزیک کی پہلی کلاس میں اجمل خان نے پہلی ، عادل فقیر شاہ نے دوسری اورعادل شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،
مسٹر فزیک کی دوسری کلاس میں پشاور کے روحان نے پہلی ، صوابی کے شہاب نے دوسری چارسدہ کے حضرت عمر نے تیسری پوزیش حاصل کی ، مسٹر فزیک کی تیسری کلاس میں پشاور کے حمزہ پہلے ،
صوابی کے ثمین خان دوسرے اور پشاور کے حیدر بلال تیسری پوزیشن پر آئے اسی طرح چوتھی کلاس میں پشاور کے ولید پہلی کوہاٹ کے عادل شاہ نے دوسری اور بنوں کے عبدالصمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی
افغان کلاسک مقابلوں میں چارسدہ کے منصور نے پہلی ، پشاور کے عامر الدین نے دوسری پشاور کے جواد نے تیسری پوزیشن حاصل کی