پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پانچ میچ کھیلے جائیں گے، ٹرافی کی رونمائی میں قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن شریک ہوئے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا، میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر دس منٹ پر ہو گا۔ دونوں ٹیمیں 14 جنوری کو دوسرا، 17 کو تیسرا، 19 کو چوتھا اور پانچواں اور آخری میچ 21 جنوری کو کھیلیں گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم شاہین آفریدی کی قیادت میں چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کا سکواڈ: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان، وکٹ کیپر)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان (وکٹ کیپر)، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان۔
مکمل شیڈول: پہلا ٹی 20 – 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ میں دوسرا ٹی 20 – 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں تیسرا ٹی 20 – 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں چوتھا ٹی 20 – 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ 5واں ٹی 20 – 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ