ہیملٹن میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی
کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی بلیک کیپس کے اوپنرز بلے باز آلن 37 رنز جبکہ کونوے 15 رنز بنانے کے بعد عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ایڈن پارک میں اپنی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر تنقید کرنے والے شاہین نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ہم اسے پہلے استعمال کرنا چاہتے ہیں اور جلد کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے امید ظاہر کی کہ ان کی بیٹنگ لائن اپ بہت اچھی ہے ، امید ہے میچ جیتنے میں بلے باز اہم کردار ادا کرے گے۔
پاکستان اسی ٹیم کو میدان میں اتارے گا جبکہ نیوزی لینڈ کی واحد تبدیلی سیمر میٹ ہنری کی جگہ اسپنر مچل سینٹنر کو لانا تھا، جنہیں کوویڈ 19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد آکلینڈ میں نہیں لیا گیا تھا۔
فن ایلن 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن 26 رنز بنا ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، اسکے بعد ڈیرل مچل 17، گلین فلپس 13، مارک چیپ مین 4 اور ایڈم ملنے صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے ھارث رؤف نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ اسامہ میر اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان: محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عباس آفریدی، حارث رؤف شامل ہیں
نیوزی لینڈ: فن ایلن، ڈیون کونوے، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، بین سیئرز شامل ہیں ۔