اے ایف سی ایشین کپ قطر 2023 کے دوسرے دن تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔
آسٹریلیا نے بھارت کو 0-2سے شکست دی۔
چین تاجکستان کا میچ 0-0سے اور سیریا ازبکستان کا میچ بھی بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
دوحہ قطر (شکیل الرحمان)
دوحہ قطر کے مقام پر جاری ایشین فٹبال کپ کے دوسرے روز تین میچ کھیلے گئے۔پہلے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 0-2سے شکست دیکر تین پوائنٹس حاصل کئے۔
چین اورتاجکستان کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دن کا تیسرا میچ بھی سیریا (شام)اور ازبکستان کے مابین غیر فیصلہ کن رہا دونوں ٹیمیں کوئی گول سکور نہ کرسکی۔
احمد بن علی اسٹیڈیم میں ہفتہ کو اے ایف سی ایشین کپ قطر 2023 کے دوسرے دن کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے کمزور ہندوستان کو 2-0 سے شکست دی۔
احمد بن علی اسٹیڈیم جانے کے لئے جب میٹرو ٹرین اسٹیشن پہنچا تو یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ بھارتی تماشائی ہاتھوں میں بھارتی پرچم لئے اسٹیشن پر موجود تھے
اور قطر حکومت نے یہ رش دیکھتے ہوئے اسٹیشنز پر اسٹاف کی تعداد بڑھا دی تھی اور کارڈ ٹچ کے مشین کھول دئیے گئے تھے لیکن اسٹاف کا عملہ ہاتھ میں لاوڈ سپیکر کے زریعے ہدایت دے رہے تھے کہ کارڈ ٹچ کرکے گزرے۔
اسٹیڈیم پہنچنے پر معلوم ہوا کہ پورا میدان بھارتی پرچموں سے بھرا ہوا تھا۔اور گیند جب گول پوسٹ کے باہرچلا چاتا تھا تو پورا اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اُٹھتا۔
پہلے ہاف میں آسٹریلوی ٹیم نے ہندوستانی گول پوسٹ پر پے پناہ حملے کئے لیکن گول نہ کرسکی۔ لیکن فوری طور پر، یہ واضح ہو گیا تھا کہ گینکروزغالب ہوں گے
کیونکہ زیادہ تر گیند پر انکاقبضہ تھا، احمد علی پچ کے ذریعے بنائی جاتی ہے۔ہندوستانی فٹبالر لالیانزوالا چھانگٹے نے کھیل کا پہلا شاٹ فائر کیا لیکن وہ نیٹ سے چھوٹ گئے۔
پہلے ہاف کے دوران، آسٹریلیا کے دس اور بھارتی گیارہ کھلاڑی بھارت کی ڈی میں کھیلتے رہے۔ لیکن وقفے پر کھیل بے گول رہا۔پہلے ہاف کے بعد، جیکسن اروائن نے جال پر حملہ کیا، باکس کے اندر سے ڈرل کرتے ہوئے ہندوستان کے گرپریت سنگھ سندھو اپنے گول کیپر لائن سے باہر ہوگئے۔
آسٹریلیا کے سنسنی خیز گول کے باوجود، ہندوستان کے شائقین کو اسٹیڈیم کے 36,000 سے زیادہ سامعین کے ذریعے اب بھی سنا جا سکتا تھا۔
73ویں منٹ میں آسٹریلیا کے جارڈن بوس نے اپنا دوسرا گول کر کے ہندوستانی ٹیم کی واپسی کے راستے ختم کر دیے۔آسٹریلیا نے ایک اور گول کی تلاش جاری رکھی
کیونکہ ہندوستان کا دفاع متزلزل نظر آیا۔آخری چند منٹوں میں بھارتی ٹیم بلکل بے بس نظر آئی۔اور تماشائی بھی میدان سے اہستہ آہستہ نکلتے رہے۔گھڑی میں مزید چھ منٹ کا اضافہ کیا گیا تھا، لیکن آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا کر کھیل ختم کر دیا۔