نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ؛
قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جارہا ہے۔ دونوں ٹیمیں ہیملٹن کے سیڈن پارک میں مدمقابل ہیں، نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے باؤلنگ کریں گے۔ کیچ پکڑیں گے تو نیوزی لینڈ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسرے میچ کے لئے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کی پلیئنگ الیون ہی دوسرے میچ کیلئے میدان میں اترے گی۔ پلیئنگ الیون میں کپتان شاہین آفریدی، محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، فخر زمان اور حارث رؤف شامل ہیں۔
افتخار احمد ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر اور عباس آفریدی بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہیملٹن میں کھیلا جائے گا ۔
نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 46 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کو سیریز میں واپسی کا چیلنج درپیش ہے۔