ذکا اشرف نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذکا اشرف کونجم سیٹھی کی جگہ پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی تعینات کیا گیا تھا،
تاہم انہوں نے اپنا استعفیٰ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بھجوا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ میں کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کر رہا تھا، اس طرح ہمارے لیے کام کرناممکن نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس کو نامزد کرتے ہیں
ذکاء اشرف پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں عہدے سے مستعفی ہوئے۔انہوں نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر استعفیٰ دیا،ذکاء اشرف نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو اپنا استعفی بھیج دیا ہے۔
ذکا اشرف نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کر دیا ہے،ایسا عہدہ رکھنے کا کیا فائدہ جس میں اختیارات نہ ہوں۔
علاوہ ازیں پی سی بی نے مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیہ میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف کےمستعفی ہونےکی تصدیق کی گئی ہے۔
یاد رہے ذکا اشرف کو نجم سیٹھی کی جگہ پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی تعینات کیا گیا تھا۔ان کی سربراہی میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت 4 فروری کو ختم ہونا تھی۔
ذکا اشرف کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے ابتدائی طور پر 4 ماہ کیلئے ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔4 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر 4 نومبر کو مزید 3 ماہ کی توسیع دی گئی تھی۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کچھ روز قبل پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو گورننگ بورڈ تشکیل دینے سے منع کیا تھا۔
ان کا استعفیٰ مکی آرتھر، اینڈریو پوٹک اور گرانٹ بریڈ برن کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کے ایک دن بعد آیا ہے۔
اس سے قبل آج پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل چوتھی بار شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کو سیریز میں 4-0 کے فرق سے برتری حاصل ہے۔
دسمبر 2023 سے جنوری 2024 تک آسٹریلیا کے دورے پر پاکستان نے اسی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔