کے پی ٹی فٹبال گراؤنڈ میں ساؤتھ افریقی کلب اور کراچی یونائٹڈ کے درمیان خیر سگالی میچ
کے پی ٹی سپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ میں امدمیزولا یونائٹڈ کلب اور کراچی یونائٹڈ کلب کے ما بین چیر سگالی میچ کھیلا گیا جسے امدمیزولا یونائٹڈ نے 3-1 گول سے جیت لیا ہے۔
میچ کو دیکھنے اور کھیل کو فروغ دینے کے لئے کھیلے گئے اس میچ کے مہمان خصوصی میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب دونوں کلبوں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مہمان ٹیم کی آمد کو سراہا۔
انہوں نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال لیاری کی جان ہے اور اسکے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
میچ کا پہلا گول کراچی یونائٹڈ کے گول کیپر کے خطرناک کھیل کے باعث پنالٹی کک مہمان ٹیم کو ملی جس پر امدمیزولا نے پہلا گول 14ویں منٹ میں سکور کیا۔ کراچی یونائٹڈ نے جلد ہی اس برتری کو برابر عدیل کے گول سے27ویں منٹ میں کیا۔
پہلے گول کے بعد Andile Ngubane نے دوسرا گول بھی 34ویں منٹ سکور کیا۔ اس طرح دو گول کے ساتھ Andile Ngubane بہترین فٹبالر میچ کے قرار پایے۔ ہاف ٹائم تک یہ برتری مہمان ٹیم کی برقرار رہی
اور دوسرے ہاف میں ایک اور گول مہمان ٹیم کی جانب سے Zethembe Zane Lethembe نے 52ویں منٹ سکور کرکے اپنی ٹیم کی سبقت کو مزید مضبوط کرلیا جو کہ آخر تک قائم رہی۔