کھیلوں کے میدانوں کو اباد کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔۔۔نوید انور صدیقی
انشاءاللہ بہت جلد انٹر ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا
کے ڈی اے اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب
کراچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔کھیلوں کے میدانوں کو اباد کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ان خیالات کا اظہار ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل نوید انور صدیقی نے کے ڈی اے اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی
اس موقع پر سینیئر ڈائریکٹر لینڈ رضا قائم خانی ڈائریکٹر اسپورٹس جمیل احمد کے ڈی اے ایمپلائیز یونین کے شاہد سلیم پیپلز لیبر یونین کے سرپرست اعلی محمد اشرف کے ڈی اے ورکر یونین کے صدر محمد افتخار
آئی ٹی افیسرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عزیز عباسی کے ڈی اے افیسرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمران اعجاز کے ڈی اے پینشنر ایسوسی ایشن ساجد حسن پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا
شکیل صدیقی سابق ڈائریکٹر فنانس حامد حسین رضوی ایگزیکٹو انجینیئر شعیب سعید سید احمد علی سیدین رضوی اسپورٹس ارگنائزر ایم نسیم سابق ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار منظروارثی شجاعت علی اور دیگر بھی موجود تھے
ڈی جی کے ڈی اے نے اس موقع پر مزید کہا کہ شہر کراچی میں کے ڈی اے کے کنٹرول میں جتنے بھی کھیلوں کے میدان ہیں انشاءاللہ ان کو اباد کیا جائے گا
اور نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس مقبول باقر اور صوبائی وزیر بلدیات مبین جمانی کی بھی دلی خواہش ہے کہ شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جائے
اور نگراں حکومت کی بھی یہی خواہش ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو اور اسی لیے میری بھی کوشش یہ ہے کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی بحالی کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو جلد سے جلد اباد کیا جائے
میں کے ڈی اے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے اتنا اچھا اسپورٹس فیسٹیول منعقد کیا اور انشاءاللہ عنقریب بلدیاتی اداروں پر مشتمل ایک کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا
تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض ایم نسیم نے انجام دیئے اخر میں مہمان خصوصی نوید انور صدیقی نے کرکٹ کی فاتح ٹرافی اکاؤنٹ اینڈ فائننس کے کپتان عرفان رضا جب کہ رنرزاپ ٹرافی لینڈ ریکوری کے کپتان حسام الکبیر کو دی