سجاس کی سالانہ جنرل کونسل کا انعقاد کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔

سجاس کی سالانہ جنرل کونسل کا انعقاد کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔

اجلاس میں سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ عابدین اور سیکریٹری جنرل پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن(PSWF) اصغر عظیم نے خصوصی طور پر شرکت کی،

سجاس کے صدر آصف خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے سجاس کی دوسال کی کارکردگی تفصیل سے بیان کی جس پر ممبران نے اطمینان کا اظہار کیا،

جنرل کونسل نے مالی گوشوارے برائے سال 22-2023 کی منظوری دی جبکہ انتخابات برائے سال 24-2025 دس فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کیا

پیٹرن سجاس ڈاکٹر فرحان عیسی نے شرکاء میں انٹرنیشنل پریس اسپورٹس ایسوسی ایشن (AIPS) کے ممبر شپ کارڈ برائے سال 24-2025 تقسیم کئے،

فرحان عیسی نے کہا سجاس کے منظم کام اسے روز بروز نمایاں کررہی ہے، گورنر ہاؤس میں سالانہ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کسی اعزاز سے کم نہیں۔ دعا ہے کہ سجاس اسی طرح اپنے ممبران کی خدمت کرتی رہے۔

 

 

تعارف: News Editor