انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

 

آئی سی سی کی تازہ رینکنگ کے مطابق بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے بلے باز ایڈن مرکرام کو نیچے دھکیلتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو سنبھالے ہوئے ہیں،

ان کے بعد دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے فل سالٹ موجود ہیں ،تیسرے پر محمد رضوان اور چوتھے پر بابراعظم ہیں ۔ پانچویں پوزیشن پرایڈن مرکرام ، چھٹی پوزیشن پر بھارت کے جیسوال ہیں ۔

 

 

 

تعارف: News Editor