آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ؛ آسٹریلیا نے زمبابوے کو 225 رنز سے شکست دے دی

 

آسٹریلیا نے زمبابوے کو 225 رنز سے شکست دے کر اپنے گروپس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 16ویں میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 نے زمبابوے کو 225 رنز سے شکست دی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے،

ہیری ڈکسن 89، کپتان ہیوج ویبگین 68 ، ٹام کیمبل 47 اور سیم کوسٹاس 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوین بائولرز ریان سمبی، سنگورو اور میتھیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوین ٹیم 23.2 اوورز میں 71 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی، رونک پٹیل 36 رنز کے ساتھ بلے باز نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کے ہرکیرت باجوہ نے 15 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کیں۔ ہیری ڈکسن کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس فتح کے بعد آسٹریلیا گروپ سی میں ٹاپ پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ بھارتی ٹیم نے گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

 

تعارف: News Editor