انڈر 19 ورلڈ کپ گروپ ڈی کے میچ میں نیپال نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی
افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.1 اوورز میں 145 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، اے ایم غضنفر 37، کپتان نصیر خان معروف خیل 31 اور فریدون 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
نیپال کی طرف سے آکاش چاند نے 34 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ نیپال نے افغانستان کا 146 رنز کا بظاہر آسان نظر آنے والا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 44.4 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کپتان دیو کھانال نے 58 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کیا، دیپک بوہرہ 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ افغانستانی بائولر فریدون نے 3، خلیل احمد اور نصیر خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیپال کے آکاش چاند کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔