آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ ؛ ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

 پوچیفسٹروم میں کھیلے گئے انڈر 19 ون ڈے ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

انگلش انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.3 اوورز میں 192 رنز پر آئوٹ ہوگئی، حمزہ شیخ 54 اور نوح تھین 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،

ویسٹ انڈیز کی طرف سے نیتھن ایڈورڈ نے 3 جبکہ تھورنے، سمتھ اور ایڈورڈ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے انگلش ٹیم کا 193 رنز کا مقررہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 41 اوورز میں ہی حاصل کرلیا، کپتان سٹیفن پاسکل نے 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نیتھن ایڈورڈ 49 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ایڈورڈ کو شاندار آل رائونڈ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

 

 

 

تعارف: News Editor