“کراچی میراتھن 2024 سندھ حکومت کے تعاون سے پہلی دفعہ عالمی طور پر مصدقہ
کراچی میراتھن 2024 ریس کا انعقاد 28 جنوری کو ہوگا۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ
کراچی (نوازگوھر) نگراں صوبائی وزیر کھیل، ثقافت و امور نوجوانان سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کی “کراچی میراتھن 2024 سندھ حکومت کے تعاون سے پہلی دفعہ عالمی طور پر مصدقہ کراچی میراتھن 2024 ریس کا انعقاد 28 جنوری کو ہوگا،
کراچی میراتھن کے لئے شہریوں خاص طور پر خواتین اور اسکولز کے بچوں کو ریس میں حصہ لینے کا موقعہ دیا جاۓ گا۔ یہ بات انہوں نے آج کلفٹن کراچی میں واقع نشان پاکستان پر منعقدہ پریس کانفرنس کے موقع پر کہی۔
اس موقع پر کراچی میراتھن کے منتظمین شعیب نظامی، بین الاقوامی ارتھلیٹ جہانزیب مغل اور ارتھلیٹ بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ کراچی میراتھن اب بین الاقوامی سطح پر اکریڈیٹیڈ ہو چکی ہے،
اس میراتھن میں حصہ لینے والے اب عالمی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی حصہ لے سکیں گے۔ میراتھن کا روٹ 42.2 کلومیٹر ہے، جس میں سی ویو روڈ یعنی کوسٹل روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے، تا کہ کراچی کے ساحل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی میراتھن کے لئے بین الاقوامی معیار کو نظر میں نہیں رکھانا لازمی ہے، اس شہر میں پہلے ہونے والے دوڑ کے مقابلوں برعکس کراچی میراتھن کے معیار کو بہتر رکھا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ وہ خود بھی میں اس میراتھن میں حصہ لیں گے
کیوں کہ ہمیں سندھ کی رونق خاص طور پر کراچی کی رونق کو بحال رکھنا ہے۔ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے کہا کہ ریس میں جو لوگ مکمل روٹ طے نہیں کر سکتے وہ پانچ کلومیٹرز کیٹگری میں ضرور حصہ لیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں مقیم غیرملکی شہریوں کو بھی ریس میں حصہ لینے کی دعوت دی جاۓ گی،
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوۓ کہا کہ میراتھن کا معیار ایسا رکھیں کہ ہر سال اس میں ملکی اور غیر ملکی شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
اس موقع پر میراتھن کے منتظمین نے ڈاکٹر سید جنید علی شاہ کو میراتھن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں دی جانے والی خدمات کے عیوض میراتھن کا اعزازی میڈل پھی پہنایا۔