شاہد آفریدی، یورراج اور کیون پیٹرسن ڈبلیو سی ایل میں شرکت کریں گے

شاہد آفریدی، یورراج اور کیون پیٹرسن ڈبلیو سی ایل میں شرکت کریں گے

دبئی (نوازگوھر) ایجبسٹن رواں سال کے موسم گرما میں لیجنڈز کی انتہائی متوقع عالمی چیمپیئن شپ (ڈبلیو سی ایل) کی میزبانی کرنے کو ۔ شاہد آفریدی، یوراج سنگھ اور کیون پیٹرسن جیسی عظیم شخصیات پر مشتمل اس ٹی 20 ٹورنامنٹ کی منظوری انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دیدی ہے

جس میں انگلینڈ، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے ریٹائرڈ اور نان کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی شرکت کریں گے۔
زاباوا انٹرٹینمنٹ کے ڈائریکٹر ہرشیت تومر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پیشرفت ڈبلیو سی ایل کی حیثیت کو مضبوط کرتی ہے جس سے لیگ کی ترقی اور عالمی اہمیت میں اضافہ کیا ہے۔

ڈبلیو سی ایل نے 1990 اور 2000 کی دہائی کی نامور کرکٹ ستاروں نے معاہدوں کی بات چیت ہے جن میں نمایاں نام شاہد آفریدی ،یوراج سنگھ اورکیون پیٹرسن کا ہے جنہوں نے اس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 3 جولائی سے ہوگا ۔

 

 

تعارف: News Editor