واپڈا نے 71 ویں قومی باڈی بلڈنگ چمپئن شپ جیت لی۔
واپڈا نے چمپئن شپ میں142 پوائنٹس کے ساتھ 7 سونے، 5 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔
چیمپئن شپ گزشتہ روز لاہور میں اختتام پزیر ہوئی۔ واپڈا کے گل نواز مسٹر پاکستان قرار پائے جبکہ واپڈا ہی کے کشور علی نے ماسٹر پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔چیمپئن شپ میں آرمی نے 78 پوائنٹس کے ساتھ 3 سونے، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ریلویز نے 13 پوائنٹس کے ساتھ ایک سونے کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تین روزہ چیمپئن شپ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔
چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 10 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز، پولیس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ، بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔