ڈی سی ساؤتھ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا ؛ ڈی سی الطاف ساریو

ڈی سی ساؤتھ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا۔ ڈپٹی کمیشنر ساؤتھ کیپٹن الطاف ساریو

(کے پی ٹی) اسپورٹس کمپلیکس میں آرچری، ووشو، ٹیبل ٹینس، ٹیک بال، اسکواش، ویل چیر ٹینس اور اسپیشل اولمپکس ٹینس کے مقابلے منعقد کئے گئے جن میں 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ چیئرمین (کے پی ٹی)،

 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) (کے پی ٹی) اسپورٹس کمپلیکس میں جاری ڈپٹی کمیشنر ساؤتھ اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمیشنر ساؤتھ کیپٹن الطاف ساریو نے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں بہترین انتظامات کو سراہتے ہوئے چیرمین کے پی ٹی سید سیدین رضا زیدی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں کھیلوں کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ الیکشن کی مصروفیات کے باوجود کھیلوں کے فیسٹیول کا انعقاد ایک بہترین کارکردگی ہے اور یہ خوش آئند ہے کہ مقابلوں میں 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(کے پی ٹی) اسپورٹس کمپلیکس میں آرچری، ووشو، ٹیبل ٹینس، ٹیک بال، اسکواش، ویل چیر ٹینس اور اسپیشل اولمپکس ٹینس کے مقابلے منعقد کئے گئے جن میں 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی دوم چیرمین کے پی ٹی سیدین زیدی نے کے پی ٹی کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے حولے سے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کے پی ٹی نے ہمیشہ سپورٹس کے فروغ میں کردار ادا کیا ہے

اور حال ہی میں بیس ٹورنمنٹ اور فٹبال ٹورنمنٹ بھی منعقد کئے گئے تھے۔ آئندہ بھی کے پی ٹی کی یہ کاوشیں جاری رہیں گی۔

بعد ازاں پوزیشن ہولڈرز کو میڈل اور شیلڈ انعامات سے نوازا گیا۔ کھلاڑیوں نے انعامات ڈی سی ساؤتھ اور کے پی ٹی چیرمین سے وصول کئے۔

 

error: Content is protected !!