انڈین کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ایک بار پھر سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوگئے ہیں،
جے شاہ ایک سال مزید ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی سنبھالیں گے۔
اے سی سی کے جاری اجلاس میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے دوسرے سال کی باری بھی جے شاہ کو سونپ دی، اگلے سال پاکستان ایشین کرکت کونسل کا سربراہ بنے گا۔
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ مسلسل تیسری مرتبہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوگئے۔جے شاہ کی بحیثیت اے سی سی مدت میں توسیع کی تجویز سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا نے دوسری بار پیش کی تھی
اور بدھ کوانڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں اے سی سی کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر اس نامزدگی کی حمایت کی ۔
بی سی سی آئی کے مطابق جے شاہ نے ابتدائی طور پر جنوری 2021 میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کے بعد یہ عہدہ سنبھالا تھا۔
جے شاہ کی قیادت میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )نے 2022 میں ٹی ٹونٹی فارمیٹ اور 2023 میں ون ڈے فارمیٹ میں ایشیا کپ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔اس موقع پر جے شاہ نے کہا کہ میں اے سی سی بورڈ کے مسلسل اعتماد کے لیے ان کا شکر گزار ہوں۔