چھٹے سندھ کالج گیمز، کھو کھو چمپئن شپ پی آئی بی کالج نے جیت لی

چھٹے سندھ کالج گیمز، کھو کھو چمپئن شپ پی آئی بی کالج نے جیت لی

پروفیسر ثمین دردانہ نے انعامات تقسیم کئے ۔

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چھٹے سندھ کالج گیمز 2024 انٹر ڈسٹرکٹ ایسٹ کھو کھو گرلز چمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ کی سات گرلز کالج کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گلزار ہجری اور گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج شر جو گوٹھ کے زیرانتظام چمپئن شپ میں گورنمنٹ گرلز کالج پی آئی بی نے اسلامیہ کالج کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایکسٹرا ٹائم میں 2 پوائنٹ سے شکست دے دیکر چمپئن شپ اپنے نام کرلی ۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈسٹرکٹ ایسٹ کی چیئرپرسن پروفیسر زاہدہ اور پروفیسر شاہدہ کلہوڑو نے کیا اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گلزار ہجری کی پرنسپل ثمین دردانہ نے مہمانوں کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر ثمین دردانہ نے ونر اور رنرزاپ ٹرافی اور سرٹیفکیٹ اور میڈلز تقسیم کیے

 

 

error: Content is protected !!