باڈی بلڈنگ کی دنیا میں ایک اور ریکارڈ پاکستان کے نام.

 

 

باڈی بلڈنگ کی دنیا میں ایک اور ریکارڈ پاکستان کے نام.

 

باڈی بلڈنگ میں کم عمر ترین جج کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی نوجوان ارمغان مقیم ورلڈ باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس فیڈریشن اور ایشیئن باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی ایگزیکٹیو باڈی کا ممبر بن گئے۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے نائب صدرارمغان مقیم کو 55ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کے دوران کانگریس اجلاس میں ڈبلیو بی پی ایف اور اے بی بی ایف کی ایگزیکٹیو باڈی کا ممبر بنایا گیا،

55ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ یکم سے 7 ستمبر تک کھٹمنڈو نیپال میں منعقد ہوئی۔ارمغان مقیم گزشتہ 13 برس سے پاکستان بلڈنگ فیڈریشن سمیت دنیا بھر کی فیڈریشنز میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

ارمغان مقیم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں گزشتہ برس ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ نیپال میں کم عمر ترین جج بنایا گیا تھا۔ورلڈ اور ایشیئن باڈی بلڈنگ فیڈریشنز کی ایگزیکٹیوباڈی کا ممبر بننے پر ارمغان مقیم کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز صرف ان کا ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے،

 

13 سال کی محنت کا پھل مل گیا، بطور ایگزیکٹیو باڈی ممبر پاکستانی باڈی بلڈرز کو عالمی سطح پر روشناس کروانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا. سیکریٹری جنرل پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور آئندہ چار سال کیلیے ورلڈ اور ایشیئن باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!