ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے طلاق کے بعد آخر کار خاموشی توڑ دی ، اہم پیغام جاری
دبئی (آئی پی ایس )سابق قومی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے راہیں جدا کرتے ہوئے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرتے ہوئے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کر دیاہے
تاہم اس دوران تینوں اطراف سے مکمل خاموشی تھی لیکن اب ثانیہ مرزا نے دبے لفظوں میں اپنے دل کا حال بیان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے جذبات کو لفظوں کی شکل دیتے ہوئے لکھا کہ انسان زندگی میں بعض اوقات ان راہوں سے گزرتا ہے جس کے بارے میں دوسرے لوگ ذرہ بھر علم نہیں رکھتے، ایسی چیزوں سے گزرتے ہیں جو آپ کو اندر سے ہلا کر رکھ دیتی ہیں، توڑ دیتی ہیں، پھر تعمیر کرتی ہیں اور سکھاتی ہیں کہ اتنا مضبوط کیسے بنیں جتنا کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں آپ اپنے آپ کو وہی برقرار رکھیں جو دراصل آپ ہیں، اگر کوئی آپ کو جانچے اور مداخلت کرے تو آپ یاد رکھیں کن چیزوں سے گزرے ہیں، لہذا مسکرائیں اور چلتے رہیں۔
جب آپ طوفانوں سے گزر کر خود پر بہت کچھ ثابت کر چکے ہیں تو دوسرے پر ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ نے خود کو جس طرح سنبھال رکھا ہوتا ہے
وہ دوسروں نے نہیں دیکھا ہوتا۔ثانیہ مرزا نے اپنی ایک تازہ اور نہایت دلکش تصویر بھی جاری کی جس میں درج پیغام بھی انتہائی توجہ کا طالب ہے ، انہوں نے لکھا کہ شہزادی دلیری دکھاو ،کہیں تمہارا تاج نہ چلا جائے۔
واضح رہے کہ شعیب نے بنگلہ دیش لیگ کھیلنے کے دوران ثنا جاوید سے دوسری شادی کا سرپرائز دیا تو صارفین اور مداح شدید حیرت میں مبتلا ہو گئے اور طویل عرصہ سے ثانیہ مرزا سے طلاق کی چلنے والی افواہیں سچ ثابت ہوئیں۔
تاہم رشتہ کے اختتام کے بعدنہ تو شعیب ملک نے ایک لفظ کہا اور نہ ہی ثانیہ مرزا کی جانب سے کوئی ایسا بیان سننے کو ملا تاہم بھارتی ٹینس سٹار کے والد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی نے خلا لی ہے