ورلڈ آرچری ایشیا نے پاکستان آرچری فیڈریشن کی ممبر شپ معطل کر دی۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان آرچری فیڈریشن کے صدر عارف حسن اور سیکریٹری وصال خان کے درمیان قانونی جنگ کی وجہ سے جہاں پاکستان میں آرچری گیم کو نقصان ہوا وہاں اب پاکستان کے آرچرز بین القوامی مقابلوں سے بھی محروم ہو جائیں گے،
اطلاعات کے مطابق پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل وصال خان کی جانب سے صدر عارف حسن پر جعلی الیکشن کروانے کا الزام تھا ،
سول کورٹ پیشاور نے فیصلہ سیکریٹری جنرل وصال خان کے حق میں دیتے ہوئے ثالث تقرری اور دوبارہ الیکشن کرنے کے احکامات صادر فرمائے تھے ،
صدر عارف حسن نے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی جو کے سنوائی کے بعد خارج کر دی گئی اور سول کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے انتخابات نہ کروانے پر ورلڈ آرچری ایشیا نے پاکستان آرچری فیڈریشن کی رجسٹریشن معطل کر دی ہے
اور اپنی ویب سائیڈ سے صدر اور سیکریٹری جنرل کا نام ہٹا دیا ہے جس کی وجہ سے خدشہ ہے کے مستقبل میں پاکستانی آرچرز بین القوامی مقابلوں میں شرکت سے محروم رہ سکتے ہیں۔
پاکستانی آرچرز کا مطالبہ ہے کے کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فوری طور پر پاکستان آرچری فیڈریشن کے انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے ۔