ٹینس سٹار اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق اگلے 4 سال کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں،
اعصام الحق قریشی 8 ووٹ لے کر ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے،
انکے مدمقابل اصغر نواز 15 میں سے 7 ووٹ لے سکے،
اسلام آباد میں ہونے والے انتخابات میں اعصام الحق نے اصغر نواز کے خلاف 7 کے مقابلے میں 8 ووٹ سے کامیابی پائی جبکہ سیکرٹری اور خزانچی کے عہدوں پر مخالف گروپ کے امیدوار کامیاب رہے۔
سیکرٹری کےعہدے پر کرنل ریٹائرڈ ضیاء کو فتح ملی، انہوں نے 8 ووٹ لیے جبکہ انکے مدمقابل میجر ریٹائرڈ سلمان 7 ووٹ حاصل کرسکے۔ خزانچی کے عہدے پر عارف قریشی نے 9 جبکہ عمر فاروق نے 6 ووٹ حاصل کیے ۔
اعصام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹینس کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کا عزم ہے، کھیل کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ تمام عہدیداروں کا انتخاب 4 سال کے لیے کیا گیا ہے۔