پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی ٹرافی کی رونمائی کل لاہور میں ہو گی۔

 

 

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کی ٹرافی کی رونمائی کل لاہور کے پولوگراؤنڈ میں ہو گی۔

 

تقریب میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور دیگر اعلی عہدیدار شرکت کریں گے، تمام ٹیموں کے کپتان اور فرنچائز مالکان بھی تقریب کا حصہ ہوں گے ، تقریب دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک جیلانی پارک، پولو گراؤنڈ، جیل روڈ، لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس مو قع پر ٹرافی کے ساتھ کپتانوں کا فوٹو سیشن بھی ہو گا،ٹرافی کی رونمائی گھوڑوں کے ساتھ منفرد انداز میں کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

 

• محدود جگہ کی وجہ سے کسی ادارے سے صرف ایک رپورٹر اور کیمرہ مین کو تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ فوٹوگرافرز کو بھی تقریب کی کوریج کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔

• ایونٹ کی تصاویر مفت ڈاؤن لوڈ اور ادارتی استعمال کے لیے یہاں دستیاب ہوں گی۔

 

تعارف: News Editor