روزنامہ ”کسوٹی” پشاور کا اعزاز’ پشاور زلمی کا ریجنل میڈیا پارٹنر بن گیا
پاکستان سپر لیگ (سیزن 9) کی اہم فرنچائز پشاور زلمی نے کارکردگی ‘پی ایس ایل اور پشاور زلمی کے حوالے سے بہترین میڈیا کوریج پر روزنامہ ”کسوٹی” کو رواں سیزن کیلئے اپنا ریجنل نیوز پیپر پارٹنر چن لیا’
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل9-)کا بخار پہلے ہی ملک میں عروج پر ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 17 فروری 2014 ء سے شروع ہونے والا ہے اور روزنامہ کسوٹی پشاور’ پشاور زلمی کا ریجنل نیوز پیپر پارنٹر بن گیا ہے ‘
پاکستان اور بیرون ملک لاکھوں قارئین تک پہنچنے کے بعدروزنامہ کسوٹی پشاور ایونٹ کے دوران کوریج فراہم کرے گا’ روزنامہ کسوٹی پشاور نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماضی کی طرح امسال بھی بہترین کوریج کیلئے اقدامات کئے ہیں
اور گزشتہ سیزن کے دوران روزنامہ کسوٹی کی جانب سے بہترین کوریج اور کارکردگی کی بنیاد پر پشاور زلمی فرنچائز نے روزنامہ کسوٹی پشاور کا انتخاب بطور ریجنل نیوز پیپر پارٹنر کیا ہے جو کہ روزنامہ کسوٹی پشاور کیلئے ایک اعزاز ہے
‘ پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ کی ایک اہم فرنچائز ہے جو کہ کرکٹ کے بڑے میلے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی نمائندگی کرتی ہے۔
ٹیم جاوید آفریدی کی ملکیت ہے۔جس کا قیام 2015ء میں پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (PSL) کے افتتاحی اعلان کے بعد کیا گیا تھا۔ بابر اعظم موجودہ کپتان اور ڈیرن سیمی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ہیں۔