ملک عین اللہ باکسنگ چیمپین شپ کامیابی کے ساتھ اختیام پذیر
چیمپین شپ ملک عین اللہ کےتعاون سے علی باکسنگ اکیڈمی پشین میں ہوا
جس کی مہمان خصوصی ملک عین اللہ اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغنی مینگل تھے ان کے ہمراہ فائنانس سیکرٹری عبداللہ رند اور ڈسٹرکٹ پشین کے چیئرمین فیض محمد ترین بھی تھے
اس چیمپین شپ میں پشین کوئٹہ اور کچلاک کے کلبوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں کچلاک باکسنگ کلب نے چار گولڈ مڈل دو سلور لے کر پہلی پوزیشن لی پشین علی باکسنگ اکیڈمی نے چار گولڈ ایک سلور لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی
کوئٹہ کے المسلم کلب نے تین گولڈ ایک سلور مڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی مہمان خاص ملک عین اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے اج بہت خوشی ہوئی
پشین میں بھی باکسنگ کے ٹیلنٹ بے پناہ ہے میں اپنی طرف سے 20 ہزار روپے علی باکسنگ اکیڈمی کے لیے اعلان کرتا ہوں عبدالغنی مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا صنوبر خان خلجی اپنی مدد اپ ہمیشہ چیمپین شپ کرواتے رہتے ہیں
حکومت کو چاہیے کہ صنو بر خان کے ساتھ تعاون کرے ڈسٹرکٹ پشین کے چیئرمین فیض محمد ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا انشاءاللہ بہت جلد پشین میں ایک بہت بڑا چیمپین شپ کروائیں گے
عبداللہ رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا پورے پاکستان میں بلوچستان کے باکسرز میں ٹیلنٹ زیادہ ہے صرف ان کو حکومتی سرپرستی ہونی چاہیے
اس موقع پر محمد اصف کاکڑ نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن میں شمولیت اختیار کیا مہمان خاص نے باکسرز کو گولڈ میڈل اور دیگر مہمانوں کو شیلڈ دیا اخر میں ڈسٹرکٹ پشین کے صدر صنوبر خان نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا