ایچ بی ایل پی ایس ایل9 ؛ کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی آج کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں،  ایونٹ میں لاہور قلندرز کو پہلی جیت کی تلاش ہے۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں جن میں ایک میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچز کھیلے اور تینوں میں ناکامی کا منہ دیکھا۔

لاہور قلندرز کی پلئینگ الیون ؛ اس میچ کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی فین ڈر ڈسن، شائے ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، جورج لنڈے، احسن حفیظ بھٹی، جہانداد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

کراچی کنگز کی پلئینگ الیون ؛ اس میچ کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، محمد اخلاق (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سیمز، حسن علی، میر حمزہ اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!