سال 2010 میں پی سی بی نے ایبٹ آباد کرکٹ گراﺅنڈ کو فرسٹ کلاس گراﺅنڈ قرار دیا
سابق کرکٹر و کپتا ن وسیم اکرم نے ایبٹ آباد کرکٹ گراﺅنڈ کو پاکستان کا خوبصورت ترین گراﺅنڈ قرار دیاتھا
پشاور…پاکستان کرکٹ بور ڈ نے ایبٹ آباد کرکٹ گراﺅنڈ کو سال 2010 فرسٹ کلاس گراﺅنڈز کا درجہ دے دیا جہاںپر چار ہزار سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی جگہ ہے ،
ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم پر خیبر پختونخواہ اور سابق قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی ٹریننگ کرتے رہے ہیں جبکہ ستمبر 2019-20 میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے ٹریننگ کیمپ بھی قرار دیاتھا
جبکہ اس گرا ﺅنڈ پرقائد اعظم ٹرافی کے مقابلے بھی کروائے گئے ایبٹ آباد میں یہ اسٹیڈیم پہاڑوں کے پس منظر میں 1,200 میٹر (4,000 فٹ) سے زیادہ کی بلندی پر واقع ہے۔
ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم کے بارے میں وسیم اکرم نے کچھ عرصہ قبل بیان دیا تھا کہ "یہ شاید دنیا کا سب سے خوبصورت اسٹیڈیم ہے۔ مجھے واقعی فخر ہے کہ ہمارے پاس پاکستان میں ایسے اسٹیڈیم موجود ہیں۔
میں نے پوری دنیا کا سفر کیا ہے اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ ہمارے ملک میں ایسا مقام اور کرکٹ سٹیڈیم موجود ہیں اس گراو¿نڈ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2013 سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لیے جگہ کے طور پر چنا گیا تھا،
کیونکہ حالات اور موسم انگلینڈ اور ویلز جیسے تھے سپورٹس سے وابستہ ذرائع کے مطابق ستمبر 2022 تک اس گراو¿نڈ پر 53 فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں، یہ تمام یا تو قائداعظم ٹرافی یا قائداعظم ٹرافی سلور لیگ کے میچز ہیںجبکہ ۔ یہاں 14 لسٹ اے گیمز بھی کھیلے جا چکے ہیں۔