لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کا آغاز 8 مارچ سے سری لنکا کے شہر کینڈی میں ھوگا

لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 8 سے 19 مارچ 2024 تک سری لنکا کے شہر کینڈی کے پالے کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

اس ٹورنامنٹ کے لئے اسٹار اسپورٹس کو اپنے آئندہ ٹورنامنٹ کے لئے اپنا آفیشل براڈکاسٹ پارٹنر چنا گیا ہے۔
لیجنڈز کرکٹ ٹرافی میں دنیا کے کچھ بہترین کرکٹرز 90 گیندوں کے فارمیٹ پر اپنا کھیل پیش کریں گے

جو کھیل کا تیزرفتار فارمیٹ ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو 22 میچز کھیلیں گی جس سے شائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا ۔

ان میں کرس گیل، یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، ایرون فنچ، سریش رائنا، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو اور ٹی ایم دلشان جیسے لیجنڈز شامل ہیں۔

اسٹار اسپورٹس کے وسیع عالمی نیٹ ورک اور جدید براڈکاسٹنگ ٹیکنالوجی سے دنیا کے کونے کونے میں شائقین کو ان میچوں کو دیکھنے اور جوش و خروش سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

تعارف: News Editor