شاہد آفریدی اور کرس گیل ڈبلیو سی ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے

شاہد آفریدی اور کرس گیل ڈبلیو سی ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے

دبئی (26 فروری) معروف اسپورٹس ادارے ٹویم اسپورٹس لمیٹڈ (ٹی ایس ایل) نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے اسٹریٹجک شراکت داری کرلی ہے۔

ڈبلیو سی ایل معروف زباوا انٹرٹینمنٹ کی ذہن کی پیداوار ہے جو دنیا بھر کے کرکٹ لیجنڈز کو یکجا کررہا ہے ۔ ان میں شاہد آفریدی، کرس گیل کے علاوہ یوراج سنگھ اور کیون پیٹرسن شامل ہیں۔

بالی ووڈ سٹار اجے دیوگن بھی شریک مالک کی حیثیت سے یہ لیگ میں دنیا بھر کے ناظرین کی توجہ اپنی جانب متوجہ کرنے کو تیار ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 3 جولائی سے 13 جولائی 2024 تک برطانیہ کے شہر ایجبسٹن میں کھیلی جائے گی ۔

error: Content is protected !!