سندھ گیمز کا انعقاد ہر سال کیا جائے،ڈاکٹر جنید علی شاہ
سندھ گیمز کی ٹائٹل ٹرافی کراچی کے نام،وومن ایتھلیٹس میںس فیناز کی پہلی پوزیشن
حیدرآباد نے 30 میڈلز کے ساتھ دوسری،سکھرنے 14 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی
کراچی ( رپورٹ کاشف فاروقی)
اٹھارویں سندھ گیمز کامیابیوں کے ساتھ کراچی کی فتح کے ساتھ اختتام پزیر،موہنجو دوڑو ٹرافی کراچی نے شاندار کامیابیوں کے ساتھ اپنے نام کی اور فیئر پلے ٹرافی میرپور خاص کے نام رہی۔
کراچی نے مردوں میں 115 گولڈ اور خواتین میں 53 میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 168 میڈلز کے ساتھ میدان میں فتح کے جھنڈے گھاڑ دیے،
حیدرآباد نے مردوں میں 23 گولڈ اور خواتین میں 7 میڈلز کے ساتھ مجموعی طور پر 30 میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب،سکھر نے مردوں میں 13 گولڈ اور خواتین میں 1 میڈل کے ساتھ مجموعی طور پر 14 میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن اپنے نام کی،
مردوں میں کراچی نے 115گولڈ، 39 سلور، 30 برانز جبکہ خواتین میں 53گولڈ، 16 سلور، 7 برانز کے ساتھ فتح کے جھنڈے گھاڑنے میں کامیاب رہی۔ حیدرآباد نے مردوں میں 23گولڈ، 44 سلور، 44 برانز، خواتین میں 7گولڈ، 18 سلور، 12 برانز کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی،
سکھر نے مردوں میں 13گولڈ، 23 سلور، 39 برانز جبکہ خواتین میں 1گولڈ، 17 سلور اور 24 برانز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل ،امور نوجوان اور کلچرل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ سندھ گیمز کا انعقاد ہر سال کیا جائے،
6سال بعد سندھ گیمز کا انعقاد کیا گیا جس میں کچھ کمی کوتاہی رہی ہے، چار ہزار سے زائد کھلاڑی اور ایک ہزار آفیشلز و آرگنائزر کیلئے سہولیات فراہم کی گئیں، سندھ حکومت سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور تمام کھیلوں کے آرگنائزرز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا،
طویل عرصے بعد ہونے والے یہ سندھ گیمز صوبے بھر کے کھلاڑیوں کے لیے خوشی کا سبب بنے ہیں،اس موقع پر اسماءشاہ، سیکریٹری اسپورٹس عبدالہادی بلو،احمد علی راجپوت سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی،آرگنائزنگ سیکریٹری اصغربلوچ میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے ۔
سندھ گیمز کی ٹرافی لینے میں کامیاب رہی کراچی ڈویژن، دوسری پوزیشن حیدرآباد ڈویژن، تیسری سکھر ڈویژن اور چوتھی پوزیشن میرپورخاص ڈویژن کی رہی ۔وومن ایتھلیٹس مقابلوں میں پہلی پوزیشن کراچی کی سفیناز اور مین ایتھلیٹس کا ٹائٹل بھی کراچی کے جنید بلوچ نے جیت لیا،
اٹھارہویں سندھ گیمز کا اختتتام شاندار آتش بازی سے کیا گیا،سیکرٹری سندھ اولمپک ایسوسی ایشن احمد علی راجپوت، میڈیا کوآرڈینیٹر کاشف احمد فاروقی، اصغر بلوچ کو بہترین ایونٹ کرانے پر اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں،
وزیر کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے مہمانان میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی، آرگنائزنگ سیکرٹری سندھ گیمز اصغر بلوچ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔