سندھ گیمز۔ سافٹ بال کے مینز اور ویمنز کا ٹائٹل کراچی ہیروز کے نام
سافٹ بال فیڈریشن کی نائب صدر فرح سعید اور ڈاکٹر فرحان عیسی نے انعامات تقسیم کئے
کراچی۔ 18 ویں سندھ گیمز میں سافٹ بال ایونٹس کے مینز اور ویمنز کے ٹائٹل کراچی ہیروز نے اپنے نام کرلئے کے ایم سی اسپورٹس کپملیکس کشمیر روڈ میں کھیلے گئے مینز کے فائنل میں کراچی نے سکھر کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 12 رنز سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا
سکھر نے سلور جبکہ حیدرآباد نے برونز میڈل حاصل کیاخواتین کے فائنل میں کراچی نے لاڑکانہ کو 3 مقابلے میں 14 رنز کے مارجن سے ہراکر گولڈ،لاڑکانہ نے سلور جبکہ برونز میڈل حیدرآباد کے نام رہا
تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کی وائس پریذیڈنٹ فرح سعید، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسرڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ، سی ای او کومبیکس اسپورٹس عمرسعید، فیڈریشن کے صدرآصف عظیم، چیئرپرسن یاسمین حیدر،نائب صدر تہمینہ آصف اور سیکوٹیل کے ڈائریکٹر عبدالوہاب نے کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ٹرافیز،
میڈلز اور سوینیئرز تقسیم کئے مردوں کے فائنل میں کراچی نے 3 اننگز میں 12 رنز اسکور کئے شاہ رخ خان، ارباز اعجاز اور معیز خان نے 2 دو رنز بنائے سکھر 3 اننگز میں 2 رنز اسکورکرسکی خواتین کے فائنل میں کراچی نے 3 اننگز میں 14 رنز بنائے
مسکان اور سبین نے 3 تین اور مناہل اور دیشا نے 2 دو رنز اسکور کئے لاڑکانہ کیجانب سے فوزیہ اور آمینہ 1 ایک اسکور بنا سکیں چیمپئین شپ میں مردوں کے ایونٹ میں حیدرآبار کے کامران شاہ بیسٹ کیچر،
سکھر کے محمدمناف ہٹر اور کراچی کے فراز اعجاز بہترین پچرقرارپائے خواتین ایونٹ میں کراچی کی مرسلین پرویز بیسٹ کیچر، لاڑکانہ کی فوزیہ بلوچ پچر جبکہ کراچی کی سبین گل نے بہترین ہٹرکا اعزاز حاصل کیا
اس موقع پر مہمان خصوصی فرح سعید کاکہنا تھا کہ سندھ گیمز کے انعقاد سے نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع میسر آئے بلکہ ان کے درمیان باہمی ہم آہنگی،
اخوّت اور محبت کا جذبہ مزید پروان چڑھا ہے مجھے یقین ہے کہ ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی کھلاڑی مستقبل میں سندھ اور پاکستان کی قومی سافٹ بال ٹیم کا حصہ بن سکتی ہیں
ایس ایس اے کے صدر ڈاکٹر فرحان عیسی نے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے پر تمام ٹیموں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئین شپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو نیشنل سافٹ بال چیمپئین شپ میں شرکت کرنے والی سندھ کی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں مدعو کیا جائے گا