ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 ؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل سیزن 9 کے 15 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 166 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کولن منرو نے 82 اور ایلیکس ہلز نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

قبل ازیں کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان شان مسعود اور ٹم سیفرٹ نے کیا تاہم شان مسعود 27 اور ٹم سیفرٹ 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، لیوس ڈوپلوئے 8، شعیب ملک اور محمد نواز 6،6 رنز بنا کر چلتے بنے، کیرون پولارڈ 48 اور عرفان خان 27 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغا سلمان اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز اپنے 4 میچز جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز کھیل چکی ہے۔ کراچی کنگز کو دو میچوں میں شکست اور دو میں فتح حاصل ہوئی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین میچز میں شکست اور دو میں کامیابی ملی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ رن ریٹ بہتر ہونے کی بنیاد پر چوتھی پوزیشن پر آگئی جبکہ کراچی کنگز چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلی گئی۔ دونوں ٹیموں کے چار، چار پوائنٹس ہیں۔

کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، لیوس ڈو پلوئے، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، محمد عرفان خان، حسن علی، میر حمزہ، تبریزی شمسی، محمد عامر خان

اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، رومان رئیس

error: Content is protected !!