ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب کراچی میں شروع ہوگئی

ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ کے پہلے روز بشرا فاطمہ سب سے آگے رہیں دو اسٹروک کے فرق سے دانیہ سعید دوسرے پر موجود ہیں

جبکہ دفاعی چیمپئن پرکھا اعجاز کے کلب کا جادو نہ چل سکا وہ چھٹے نمبر کی پوزشن پر کھیل رہی ہیں

ملک بھر کی 60 گالفرز کےدرمیان دلچسب ایکشن تین روز تک جاری رہے گا۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان گالف فیڈریشن کے تعاون سے کھیلی جانے والی ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اینڈ گالف کلب کراچی میں شروع ہوگئی

کھیل کے پہلے روز 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے گالفرز کو خوب پریشان کیا گالفرز کو نہ صرف سوئنگ میں مشکل ہوئی بلکہ پٹنگ بھی بہتر نہ ہوسکی دفاعی چیمپئن پرکھا اعجاز کا کلب نہ چل سکا وہ چھٹے نمبر پر کھیل رہی ہیں

بشرا فاطمہ 78 اسکور کے ساتھ لیڈ کررہی ہیں دو اسٹروک کے فرق سے دانیہ سعید دوسرے اور عانیہ فاروق 82 اسکور کے ساتھ تیسرے پر ہیں کیٹیگری بی میں رانا تبسم شریف کو لیڈ حاصل ہے

جبکہ کیٹیگری سی میں صوبیا وسیم پہلے اور مینا زینب دوسرے پر کھیل رہی ہیں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مسز حمیرا خالد کا کہنا ہے کہ تین روزہ ایونٹ 54 ہولز پر کھیلا جارہا ہے جس میں گالفرز اسٹروک پلے فارمیٹ پر مقابلہ کریں گی

انھوں نے کہا کہ چیمپئن شپ انٹرنیشنل معیار کے مطابق کھیلی جارہی ہے جس میں WAGR سسٹم پر رینکنگ کاؤنٹ ہوگی جس سے گالفرز بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کا حصہ بن سکتی ہیں چیمپئن شپ 27 فروری سے 29 فروری تک کھیلی جائے گی

error: Content is protected !!