ایک طرف فنڈز کی کمی کا رونا اور دوسری طرف ڈی جی سپورٹس کے دفتر کی ری نویشن شروع
خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ ایک طرف فنڈز نہ ہونے کا رونا رہی ہے تو دوسری طرف نئے آنیوالے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخواہ کے کے دفتر کی ری نویشن کا عمل شروع کردیا ،
ری نویشن کے عمل میں ان کے دفتر میں میچنگ رنگ سمیت صوفوں اور دیگر سامان پر رنگ و روغن کیا جارہا ہے ،
حیران کن طور پر نئے مالی سال میں پشاور کے مختلف جگہوں پر تعینات کوچز کو یہ کہہ کر فارغ کردیا گیا
کہ فنڈز نہیں اسی بناءپر ان کی تعیناتی نہیں گئی جس کی بناءپر بیشتر کوچز خوار ہیں . جبکہ گذشتہ روز ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ کے دفتر کی ری نویشن کا عمل شروع کردیا گیا.
ری نویشن کے عمل کیلئے کوئی ٹینڈر بھی نہیں دیا گیا اور نہ ہی ظاہر کیا گیا کہ اس مد میں کتنی رقم لگائی جائیگی اور یہ کونسے مد سے نکالی جائیگی قبل ازیں یہاں پی ڈی اے میں تعینات ہونیوالے ڈائریکٹر جنرل خالد محمود آئے تھے
جنہوں نے اسی دفتر میں ری نویشن کی تھی اور اب عوامی ٹیکسوں کی رقم سے ری نویشن کا عمل دوبارہ کیا جارہا ہے . کھیلوں سے وابستہ حلقے پریشان ہیں
کہ ایک طرف فنڈز کی کمی کا رونا رویا جارہا ہے تو دوسری طرف ری نویشن کی جارہی ہے اور وہ بھی بغیر کسی ٹینڈر کے ، کہ کس بنیاد پر دی گئی.