ابیہا سعید نے ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

ابیہا سعید نے ساتویں لیڈیز امیچور گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

کراچی (سپورٹس رپورٹر) ڈی ایچ اے کنٹری اینڈ گالف کلب کراچی میں چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ بہت ہی دلچسپ رہا۔ لیڈر بورڈ پر دو بہنوں کا مقابلہ: ابیہا سعید نے اپنی بڑی بہن دانیہ سعید، قومی چیمپئن پرکھا اعجاز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اور سابق چیمپئن عنیہ فاروق اچھا سکور حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ مقابلے میں نوجوان گالفرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں ایک آٹھ سالہ بچی بھی شامل تھی جس نے بھی اپنی صلاحیت کے جوہر دکھائے۔

ڈائریکٹر ٹورنامنٹ حمیرا خالد نے کہا کہ خواتین کے درمیان مقابلے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ اس چیمپئن شپ میں ساٹھ خواتین نے بھرپور حصہ لیا

جبکہ ایوارڈ جیتنے والوں میں انڈر 12 کیٹیگری میں رباب تابش، انڈر 16 کیٹگری میں علینہ فواز، بی کیٹگری میں نیٹ میں رقیہ حبیب، گراس میں رانا تبسم شریف، حمیرا ذیشان شامل ہیں۔

سی کیٹیگری کے نیٹ میں کامیاب رہی، اور صوبیہ وسیم نے گراس میں کامیابی حاصل کی۔

تعارف: News Editor