پی ایس ایل 9؛ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان سپر لیگ کے 19ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔


ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے مقررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز کا ہدف دیا۔  جس کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ اوورز میں 169 رنز ہی بنا سکی۔ کراچی کنگز کا ہدف کے تعاقب کا آغاز ہی مایوس کن رہا۔
اوپنرٹم سیفرٹ اچھی کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ انہوں نے چار گیندوں پر صرف ایک ہی رنز بنا کر دوسرے اوور میں وکٹ گنوائی۔ جیمز ونس کی بیٹنگ بھی کار آمد ثابت ہوئی۔ جیمز ونس صرف سات رنز بنا کر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ٹیم کپتان اور اوپنر شان مسعود نے 29 گیندوں پر 36 رنز بنائے اور اسامہ میر کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔ شعیب ملک 38 اور لیوس ڈی پلوئے 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد عرفان خان نیازی نے چوکے اور چھکت مارنا شروع کیے تو کراچی کنگز کی اپنے ہوم گراونڈ میں پہلی فتح کے لیے امیدیں بنیں۔ لیکن وہ بھہ لمبی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

قبل ازیں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ملتان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 106رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 5 بلند و بالا چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

انہوں نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 148 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سلطانز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔

کپتان رضوان نے 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے جب کہ ریزا ہینڈرکس نے 13 اور افتخاراحمد نے 4 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مزرابانی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں نے اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کیں۔ کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا شامل ہوئے۔

سلطانز نے آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دھانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو ٹیم میں شامل کیا ۔

ملتان سلطانز 7 میچز کھیل کر 6 میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ، کراچی کنگز اب تک اپنے 6 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں فتحیاب ہوئی جبکہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 7 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 میں پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل ; ملتان سلطانز کا پہلا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا اور پشاور زلمی کا تیسرا نمبر ہے ۔اسلام آباد کی چوتھی ،کراچی کی پانچویں اور لاہور قلندرز کی چھی پوزیشن ہے۔

ملتان سلطانز: رضا ہینڈرکس، محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، عثمان خان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، فیصل اکرم، محمد علی

کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، لیوس ڈو پلوئے، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ، بلیسنگ مزارانی

تعارف: News Editor