ٹی 20ڈیف ورلڈ کپ ; قومی ٹیم کی تیاریاں مکمل، ٹیم 4 مارچ کو دبئی روانہ ہو گی

ٹی 20ڈیف ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی تیاریاں مکمل،

میگا ایونٹ کیلئے پاکستانی ٹیم ذکا احمد قریشی کی قیادت میں4مارچ کو دبئی روانہ ہو گی۔

ڈیف کرکٹ ایسوسی کے صدر عرفان معراج اور ٹیم کے کپتان ذکا احمد قریشی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہماری ٹیم نے کیمپ میں بہت محنت کی ہے۔ پوری قوم سے ورلڈ کپ میں کامیابی کی دعا کی اپیل ہے۔

ٹی ٹونٹی ڈیف ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ ڈیف ورلڈکپ میں پاکستان ، انڈیا ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیم شرکت کرے گی۔

قومی ڈیف کرکٹ ٹیم پہلا میچ 6 مارچ کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے کپتان ذکاء احمد قریشی، نائب کپتان قمر نوید

دیگر کھلاڑیوں منظور خان، فیضان خان، عدنان غنی، مدثر نذر، اسد حسین جٹ، بلال یوسف، جبار علی، باسط عباسی، راشد علی جٹ، عدیل قادر، بلال خان اور احسان اللہ شامل ہیں۔

error: Content is protected !!