صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری کرنل(ر)ضیاء الدین کی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی سے ملاقات
اسلام اباد(سپورٹس رپورٹر ) نو منتخب صدر پی ٹی ایف اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری کرنل(ر)ضیاء الدین نے سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشاد کیانی سے ملاقات کی۔
ان سے پی ٹی ایف کے وژن اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔سیکرٹری آئی پی سی نے مسٹر اعصام اور کرنل ضیاء کو خوش آمدید کہا اور انہیں پی ٹی ایف کا صدر اور سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ انہیں یقین ہے کہ اعصام کے قد کے ٹینس کھلاڑی کا صدر بننا پاکستان میں ٹینس کی ترقی اور فروغ کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا۔
سیکرٹری آئی پی سی نے ملک میں ٹینس کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اعصام الحق نے سیکرٹری آئی پی سی کا شکریہ ادا کیا۔