میدان سج گیا ، لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کا 8 مارچ سے آغاز

میدان سج گیا ، لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کا 8 مارچ سے آغاز

سنجے دت، بادشاہ، عمران ہاشمی اور جیکولین فرنینڈس جیسی آئیکون ایونٹ کو چاند لگانے کو تیار

کولمبو : سری لنکا میں منعقد ہونے والی لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کی شاندار افتتاحی تقریب کا کرکٹ کی دنیا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس ایونٹ نے کرکٹ کی عمدگی اور تفریح کے ایک انوکھے جشن کا وعدہ کیا ہے۔

اس میں نہ صرف لیجنڈری کرکٹرز میدان میں جلوہ گر ہوں گے بلکہ تفریحی صنعت وابستہ نامور ستارے بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔ سنجے دت، بادشاہ، عمران ہاشمی اور جیکولین فرنینڈس جیسی آئیکون اپنی شاندار پرفارمنس سے ایونٹ کو چار چاند لگانے کو تیار ہیں۔

ٹورنامنٹ 11 روز جاری رہے گا جس میں ماضی کے کچھ بڑے کرکٹ ستارے بھی شرکت کریں گے ان میں کرس گیل، یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ شامل ہیں۔

ایونٹ نے نئے 90 گیندوں کے فارمیٹ میں شاندار میچز کا وعدہ کیا ہے کہ جو پسندیدہ حریفوں کو دوبارہ زندہ کریں گے اور کرکٹ کی عمدگی کا جشن منائیں گے۔

کینڈی کے مشہور پالے کیلے اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے 90 اوورز کے میچوں میں ٹیمیں پانچ بالرز ٹیم میں شامل کریں گے اور ہر بالرز کو 3 اوورز کرانے ہوں گے۔ میجک ون اسپورٹس حال ہی میں لیجنڈ کرکٹ ٹرافی کا ٹائٹل اسپانسر بنا ہے۔

تعارف: News Editor