پی ایس ایل 9 ; کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

کراچی: پی ایس ایل 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز نے 178 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا نیوالے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے، جواب میں کراچی کنگز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

لاہورقلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رن کی اننگز کھیلی۔شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے، ڈیوڈ ویسا 24 اورسکندر رضا 22 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انور علی اور بلیسئنگ موزا ربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی اننگز کا آغاز ٹم سیفرٹ اور جیمز ونس نے کیا۔ 59 کے مجموعی اسکور پر جیمز ونس 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی دوسری وکٹ 99 کے مجموعی اسکور پر گری جب شان مسعود 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کیرون پولارڈ بھی محض 3 رنز بناکر چلتے بنے۔

ٹم سیفرٹ 36 رنز، عرفان خان 35، انور علی 1 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک 27 رنز اور حسن علی 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی طرف سے طیب عباس نے 2، سکندر رضا، زمان خان اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز میں میر حمزہ کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے۔ لاہور قلندرز میں عبداللہ شفیق اور طاہر بیگ کی واپسی ہوئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل ; پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ٹیمز اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 9 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی 9 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے

لاہور قلندرز: فخر زمان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، شائی ہوپ (وکٹ کیپر)، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس

کراچی کنگز: جیمز ونس، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، عرفات منہاس، حسن علی، زاہد محمود، بلیسنگ مزاربانی

error: Content is protected !!