خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ۔” زون چھ گرین سیمی فائنل میں پہنچ گئی
حبیب اللہ 144 رنز کی شاندار سینچری۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)
ریجنل کرکٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چھ گرین نے اپنے آخری گروپ لیگ میچ میں زون چار بلوز کو 144 رنز سے شکست دے کر گروپ "بی ” سے مسلسل چھ میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں زون چھ گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے۔حبیب اللہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 19 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 144 ، حیدر عباس نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 66 اور حسن محسن نے 2 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔
عزیر اکبر اور طحہٰ صدیقی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون چار بلوز 1۔39 اوورز میں 235 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ یاسر مشتاق نے 8 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 80 ، فیاض حسین نے 30 ، علی حیسن نے 26 ، زین انور نے 20 رنز بنائے۔
حامد کریم نے 29 رنز دیکر 4 اور معز خرم نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون تین وائٹس نے زون پانچ گرین کو 34 رنز سے ہرا دیا۔
زون تین وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 274 رنز بنائے۔ امیت رو ی نے 8 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 94 ، ربیش ا حمد نے 11 چوکوں کی مدد سے 67 ، منظر علی نے 21 رنز بنائے۔
طلحہ فرید اور محمد زاہد نے 3-3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ گرین 241 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ راجا لیاقت نے 15 چوکوں کی مدد سے 98 ، کاشان نقوی نے 41 ، محمد زاہد نے 39 اور طلحہ فرید نے 20 رنز بنائے۔ ربیش احمد اور نوید احمد نے 3-3 جبکہ رضوان احمد اور محمد عباس نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
پاک اسٹار گراؤنڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون چار ریڈز نے زون سات ریڈز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون سات ریڈ ز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 138 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ مزمل طاہر نے 42 رنز بنائے۔
ولید احمد اور سید زین نے 3-3 جبکہ خزیمہ الطاف نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون چار ریڈز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 139 رنز بنا لئے۔ ولید احمد نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 56 اور اوزید علی نے 39 رنز بنائے۔
ٹورنامنٹ کے آخری گروپ لیگ میچ میں زون ایک وائٹس نے زون سات ریڈز کو 71 رنز سے شکست دے دی۔زون ایک وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 261 رنز بنائے۔بہادر علی نے 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 89 ، زیبر دلاور نے 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 50 اور محمد وقاص نے 44 رنز بنائے۔
علی ہاشمی نے 3 اور صبیح صدیق نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں زون سات ریڈز 238 رنز بنا کر آوٹ ہوگئ۔ صادم خان نے 65، لقمان شاہ نے 30، صبیح صدیق نے 24 ، مزمل طاہر نے 22 رنز بنائے۔ حنیف خان اور حماد احمد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
گروپ لیگ کے میچز کے اختتام پر زون چھ کی تین ٹیموں وائٹس ،بلوز اور گرین اور زون چار وائٹس نے سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔