پی ایس ایل 9 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی۔
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے167 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کی آخری گیندی پر حاصل کیا،
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے18، ریلی روسو13،خواجہ نافع 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور جہانداد خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں ‘ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔
صاحبزادہ فرحان نے 25 اور مرزا بیگ نے 12 رنز بنائے جبکہ شائی ہوپ صرف 5 رنز بناسکے۔ شاہین آفریدی نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبداللہ شفیق 59 اور سکندر رضا 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ابرار احمد نے 2، محمد عامر اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس جیت کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سیزن 9 کے ٹاپ فور میں پہنچ گئی ہے ،ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاور زلمی پہلے ہی پلے آف میں پہنچ چکے ہیں ۔ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز لیگ سے باہر ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، ریلی روسو (کپتان)، عمیر بن یوسف، لاری ایونز ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد عامر، ابرار احمد سہیل خان
لاہور قلندرز: صاحبزادہ فرحان، طاہر بیگ، عبداللہ شفیق، شائی ہوپ، شاہین آفریدی (کپتان)، سکندر رضا، ڈیوڈ ویز، جارج لنڈے، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس