آل پاکستان لائیرز کرکٹ ٹورنامنٹ ؛ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی فیصل آباد ایگل نے میدان جیت لیا

10 واں آل پاکستان لائیرز کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی فیصل آباد ایگل نے میدان جیت لیا
ٹورنامنٹ میں جسٹس عبدالمبین لاکھو کی خصوصی شرکت

کراچی (اسپورٹس رپورٹر )

 10 واں آل پاکستان لائیرز کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل میچ 10 مارچ 2024 کو نیشنل بینک آف پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا . اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے 24 ٹیموں نے حصہ لیا ۔

جس کے چیف آرگنائزر محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ اور سیکریٹری عاطف نظیر چوہدری ایڈووکیٹ تھے ۔ میچ میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالمبین لاکھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی فیصل آباد ایگل اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی فیصل آباد ٹائیگر کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی فیصل آباد ایگل نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے

جس کے جواب نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی فیصل آباد ٹائیگر صرف 139رنز بناسکی اور اس طرح ڈسٹرکٹ بار ایسوسی فیصل آباد ایگل نے 37 میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

error: Content is protected !!