آئی ایم ایچ اے رمضان انٹرا اکیڈمی فائیو اے سائیڈ گرلز اینڈ بوائز ہاکی لیگ کا آغاز

آئی ایم ایچ اے رمضان انٹرا اکیڈمی فائیو اے سائیڈ گرلز اینڈ بوائز ہاکی لیگ کا آغاز

اسماء علی شاہ، قرۃالعین اور نعیم حیدر نے بطور مہمان خصوصی افتتاح کیا

ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کے والدین کو گیسٹ آف آنر بنایا گیا

ابتدائی روز چھے مچز کھیلے گئے، عیسٰی خان کی ہیٹرک سمیت پانچ گول، عمیمہ، اُمنہ فاطمہ، مبشرہ اور سندس صدیقی نے ہیٹرک اسکور کیں

کراچی : اولمپیئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں انٹرا اکیڈمی گرلز اینڈ بوائز فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ کا آغاز ہوگیا، ایونٹ کا افتتاح بیگم اسماء علی شاہ، نیٹ سیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی سی ای او قرۃالعین صدیقی اور نکاٹی کے نائب صدر نعیم حیدر نے افتتاح کیا

اس موقع پر مسز سمیر حسین، ٹیموں کے مینٹور اولمپیئن سید سمیر حسین، اولمپیئن کاشف جواد، راشد یعقوب، سید آل حسن، واصف رضا اور طلحہ غوری سمیت سید صغیر حسین اور دیگر بھی موجود تھے.

ایونٹ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کے والدین کو گیسٹ آف آنر بھی دیاگیا. ابتدائی روز کھیلے گئے گرلز کے پہلے میچ میں آئی ایم ایچ اے لائنز نے آئی ایم ایچ اے ایگلز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی،

فاتح ٹیم کی جانب سے مقدس رفیق نے دو گول اسکور کئے جبکہ حمیرا اور جویریہ نے ایک، ایک گول اسکور کیا. شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے تینوں گول عمیمہ نے اسکور کئے.

دوسرے میچ میں آئی ایم ایچ اے وولوز نے آئی ایم ایچ اے بلز کو 3-1 گول سے مات دیدی، فاتح ٹیم کی سندس صدیقی نے ہیٹ اسکور کی جبکہ حریف ٹیم کا واحد گول مصوورا نے بنایا.

تیسرے میچ میں آئی ایم ایچ اے ہاکس اور آئی ایم ایچ اے ٹائیگرز کے درمیان 3-3 گول سے برابر رہا، مبشرہ اور آمنہ فاطمہ نے ہیٹرک بنائیں.

بوائز کے پہلے میچ میں آئی ایم ایچ اے لائنز اور ایگلز کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا لائنز کی جانب سے علی عباس اور یاسین نے گول اسکور کئے جبکہ ایگلز کیلئے دونوں گول روحان نے بنائے.

دوسرے میچ میں آئی ایم ایچ اے بلز نے آئی ایم ایچ اے وولوز کو 5-1 گول سے ہرادیا، فاتح ٹیم کی جانب سے سید احمد نے اور واجد نے دو، دو جبکہ سلمان نے ایک گول اسکور کیا. شکست خوردہ ٹیم کا واحد گول صدیق خان نے اسکور کیا.

تیسرے میچ میں آئی ایم ایچ اے ٹائیگرز نے آئی ایم ایچ اے ہاکس کو دو کے مقابلے میں چھے گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کے عیسٰی خان نے ہیٹرک سمیت پانچ گول اسکور کئے، جبکہ عذیر احمد نے ایک گول بنایا.

حریف ٹیم کیلئے شوذب رضا نے دونوں گول بنائے. میچز میں ندیم سعید، عمیر احمد، وقاص احمد نے امپائرنگ جبکہ اسد ظہیر، واحد، عامر فاروقی نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے.

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto