پی ایچ ایف کانگریس کا غیرمعمولی اجلاس 19 مارچ کو کراچی ہوگا
اجلاس میں پی ایچ ایف کے لئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا
خالد سجاد کھوکھر کے مستعفی ہونے کے بعد صدر کا عہدہ خالی تھا : حیدر حسین سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے میر طارق حسین بگٹی کو صدر کے عہدہ کے لئے نامزد کیا ہوا ہے، حیدر حسین
صدر کی نامزدگی کا اختیار پی ایچ ایف آرٹیکل 15 کے زمرے میں آتا ہے، سیکرٹری جنرل حیدر حسین
پی ایچ ایف کانگریس کے ممبران الیکشن میں ووٹنگ کرینگے: سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف
پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا غیرمعمولی اجلاس 19مارچ کو کراچی میں منعقد ہوگا، سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے اعلامیہ جاری کردیا۔
پی ایچ ایف آرٹیکل 12.10.2 کے تحت پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا غیرمعمولی اجلاس خالد سجاد کھوکھر کے استعفی کے بعد صدر کی خالی آسامی کو پر کرنے کے لئے بلوایا گیا ہے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین کے مجاریہ اعلامیہ کے مطابق پی ایچ ایف کانگریس اجلاس 19 مارچ کو صبح دس بجے رماڈا پلازہ ہوٹل کراچی میں منعقد ہوگا۔
اعلامیہ میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے بطور پپیٹرن ان چیف پی ایچ ایف کے آرٹیکل 15 کے تحت صدر کے عہدہ کے خالی ہونے پر میر طارق حسین بگٹی کی بطور صدر نامزدگی
بذریعہ وزارت آئی پی سی کے لیٹر نمبری 5-2/2017-IPC-S-I(2) بمورخہ یکم فروری 2024، پاکستان سپورٹس بورڈ کے نوٹیفکیشن نمبری F.7-18/2020-PSB(NF) بمورخہ 22 دسمبر 2023 اور ترمیم شدہ نوٹیفکیشن نمبری F.7-18/2020-PSB(NF) مجاریہ 2 فروری 2024 نامزدگی کی گئی ہے۔
ایجنڈا کے مطابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے کا الیکشن ہوگا جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس اراکین نئے صدر کا انتخاب کرینگے۔