پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) نو کے ایلیمنیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔
پی ایس ایل 9 کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پیرکو ہوگا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 186 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم 59 اور حیدر علی 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ مارٹن گپٹل 34، اعظم خان 22، آغا سلمان 5، ایلکس ہیلز 1 اور کپتان شاداب خان 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جبکہ لیوک ووڈ، مہران ممتاز اور خرم شہزاد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے تھے۔
صائم ایوب نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔
بابر اعظم 25 رنز بنا کر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، محمد حارث 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، رومین پاول کو 2 رنز پر میک کوئے نے آؤٹ کیا۔
ٹام کوہلر کیڈ مور 18 رنز بناسکے، عامر جمال 17 اور حسین طلعت 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میک کوئے اور شاداب خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پشاور زلمی نے تین تبدیلیاں کی ہیں، حسین طلعت، عارف یعقوب اور خرم شہزاد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے
پشاور زلمی اسکواڈ: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز، عارف یعقوب، خرم شہزاد
اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ : شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میکوئے